کویت اردو نیوز،1جولائی: سعودی عرب میں رواں سال مناسک حج کی ادائیگی کے دوران گرمی کی شدت سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ حج کے آغاز سے لے کر جمعرات کو سعودی عرب میں 11 ذو الحج تک گرمی سے تھکن کے تقریباً 11,000 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
مروحية للهلال الأحمر السعودي تصل #منشأة_الجمرات لتنقل أحد الحجاج الذي أصيب بإعياء نتيجة لارتفاع درجات الحرارة في مشعر #منى
#العربية_في_الحج pic.twitter.com/k8TTMnP4N3— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) June 29, 2023
سعودی وزارت صحت بیت اللہ شریف کے زائرین کو بتایا ہے کہ دھوپ میں چھتری کے بغیر مت نکلیں۔ پانی کا زیادہ استعمال کریں۔ زیادہ دیر تک قطاروں میں مت کھڑے ہوں۔ تاہم اس حوالے سے حجاج کرام کی جانب سے بے احتیاطی برتنے یا دیگر وجوہات کی بنا پر گرمی سے متاثر ہونے کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
جمرات بریج پر حجاج کرام کی نقل و حرکت کو آسان بنایا جارہا ہے۔ تینوں جمرات پر رمی کے لیے آسانی کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔