کویت اردو نیوز، 6 جولائی: سوات سے تعلق رکھنے والی عائشہ ایاز نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں 3 میڈل جیت لیے۔
آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج سوات میں ساتویں جماعت کی طالبہ عائشہ ایاز نے تھائی لینڈ میں ہونے والی چھٹی ہیروز تائیکوانڈو انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے ایک سلور اور دو برانز میڈل جیت کر ایک بار پھر ملک کا نام روشن کر دیا۔
عائشہ ایاز نے تمغے جیتنے کے ساتھ مقابلوں میں مجموعی طور پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
سوات کی سب سے کم عمر بین الاقوامی تائیکوانڈو اسٹار عائشہ ایاز نے 8 سال کی عمر سے لگا تار 7 انٹرنیشنل میڈلز جیتے ہیں۔
عائشہ ایاز دبئی میں بھی دو بار گولڈ میڈل بھی جیت چکی ہیں، جبکہ 2022 میں وہ تھائی لینڈ میں ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کر چکی ہیں۔
Related posts:
ڈیم بنانے کے لیےکویت اور سعودی عرب نے پاکستان کو خطیر رقم دے دی
دو بچوں کی ماں نے تعلیم کے میدان میں مثال قائم کر دی
قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، پرانے پاکستان میں خوش آمدید: بلاول بھٹو زرداری
عمرہ کے لیے انٹرنیٹ کے ساتھ مفت سم ملے گی
کورونا وائرس پر قابو کیسے پایا جائے یہ دنیا پاکستان سے سیکھے: ڈائریکٹر WHO
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی دو روزہ وزٹ پر آج پاکستان پہنچے گی
پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال، پولیس نے کریک ڈاؤن کی دھمکی دے دی
پاکستان میں عیدالفطر کی متوقع تاریخ کا اعلان کر دیا گیا