کویت اردو نیوز،7جولائی: سعودی عرب میں ایک حادثے کا شکار ہونے والی کار کو اپنی جان پر کھیل کر اسے بچانے کی کوشش کرنے والے بنگالی شہری کی سوشل میڈیا پر کافی تعریف کی جا رہی ہے اور اسے ہیرو کا درجہ دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جگہ ایک کار کو آگ لگی ہوئی ہے۔ اس دوران ایک بنگالی ورکر وہاں آیا جہاں اس نے آگ کے شعلوں میں گھری کار کو بچانے میں مدد کی۔
اس دوران ایک قریبی شاپنگ مال میں کام کرنے والے بنگالی ملازم نے اسٹور کے کیمرے میں دیکھا کہ باہر ایک کار کوآگ لگی ہوئی ہے۔ جس پر اس نے آگ بجھانے کا سامان اٹھایا اور تیزی سے گاڑی کی طرف بڑھکر آگ پر قابو پالیا۔
بنگالی کارکن نے میڈیا پر ہونے والی بحث پراپنے فوری ردعمل میں کہا کہ ’’میں نے کیمرے میں گاڑی سے آگ نکلتی ہوئی دیکھی، اس لیے میں دکان کے اندر سے آگ بجھانے والا آلہ لے آیا اور میں تیزی سے گاڑی کی طرف گیا۔ یہ آگ گاڑی کے انجن میں لگی تھی اور اس وقت اس کے اہل خانہ بھی اسکے ساتھ تھے۔ میں نے ان کی اس مشکل میں انسانی بھائی چارے کے تحت مدد کرکے ان کی گاڑی کو آگ سے بچایا