کویت اردو نیوز،21جولائی: قطر پبلک پراسیکیوشن (کیو پی پی) نے اعلان کیا کہ اس نے ریاست قطر کے لیے کھیلوں کا اعزاز حاصل کرنے والی ایک خاتون ایتھلیٹ کو آنلائن ہراساں کرنے کے الزام پر دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اپنے بیان میں پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مالکان کو تحقیقات مکمل ہونے تک حراست میں رکھا جا رہا ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے اکاؤنٹ ہولڈرز کے ان اقدامات کو مفاد عامہ کو نقصان پہنچانے کا سبب قرار دیا اور اکاؤنٹ ہولڈرز کو اصولوں اور سماجی، نسلی جھگڑوں اور نفرت کو ہوا دینے والے، اور معاشرے کے ارکان کے درمیان اختلاف کی روح پھیلانے والے قرار دیا۔
قطری پبلک پراسیکیوشن کے بیان کے مطابق ٹویٹ کرنے والوں کی کارروائیاں بھی ایک مجرمانہ فعل ہے جو قانون کے مطابق قابل سزا ہے۔
Related posts:
سلطنت عمان نے ممنوعہ ممالک کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی، شرائط جاری
بحرین میں بیماریوں پر قابو پانے کیلئے مچھر مار پروگرام کو تیز کر دیا گیا
سعودی عرب: بیٹی کی شادی کی رات باپ کی موت!
کویت واپس آنے کے لیے مصریوں کی پریشانی دور
مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں بحرینی گھڑ سواری فیڈریشن کی ہارس بیوٹی ٹیم نے نمایاں مقام حاصل کرلیا
سعودی عرب میں صحت سے متعلق نئے پروٹوکول کا اعلان
توہین رسالت ﷺ پر روسی صدر کا شاندار بیان جاری
شارجہ : پبلک پارکنگ سروسز کے لیے ماہانہ سبسکرپشن سروس کا اعلان