کویت اردو نیوز10اگست: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون نے اپنے روتے ہوئے بچے کو چپ کروانے کے لئے فیڈر میں شراب بھر کر دے دی۔
نیو یارک پوسٹ کیمطابق، ایک سات ہفتے کے بچے کو ماں نے جب شراب پلائی، تو اسکو پینے کے بعد بچے کی طبیعت خراب ہوگئی اور اس کو مدہوشی کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹ کے موافق، کیلیفورنیا میں ایک 37 سالہ خاتون جس کا نام ہونیسٹی ڈیلا تھا، نے بے تحاشا اور غیر ذمہ دارانہ حرکت کے باعث اپنے بچے کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ صرف دوران ڈرائیونگ اسلئے اپنے بچے کو چپ کروانے کے لئے فیڈر میں شراب بھر کر پلارہی تھی تاکہ وہ آرام سے ڈرائیونگ کرسکے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ڈیڑھ ماہ کے بچے کو اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرا دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے بچے کی ماں کو حراست میں لے لیا ہے