کویت اردو نیوز، 29مئی:جنوبی کوریا کے شہر ڈائیگو کے ایئرپورٹ پر اترنے کی جلدی مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈال گئی۔ ایشیانہ ائیرلائن کے ایک مسافر نے دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھول کر مسافروں کو دہشت زدہ کردیا۔
طیارے کے دروازے کے کھلے ہونے کا منظر دنیا بھر تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا ہے۔
یہ ویڈیو جنگل کے آگ کی طرح پوری دنیا میں پھیل گئی ہے۔
وڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ ایک مسافر نے طیارے سے اترنے کی جلدی میں فضا میں ہی طیارے کا دروازہ کھول کر دیگر مسافروں کو دہشت زدہ کردیا تھا۔
ویڈیو میں مسافروں کی چیخ و پکار اور چیزیں اڑتی دیکھی جا سکتی ہیں۔
The door of an Asiana Airlines jet opened as it was coming in to land in Daegu, South Korea, on Friday afternoon https://t.co/P3rHS7fZdM pic.twitter.com/ESD2BfJddV
— CNN (@CNN) May 26, 2023
جس خوفزدہ مسافر کو گرفتار کیا گیا اس نے ایشیانا ایئرلائنر کے جنوبی کوریا کے شہر ڈائیگو میں لینڈنگ کے بعد اعتراف کیا کہ اس نے زمین سے تقریباً 213 میٹر کی بلندی پر یہ حرکت کی تھی۔
چالیس سالہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس نے دروازہ سانس کی تکلیف اور جہاز میں دم گھٹنے کیوجہ سے کھولا کیونکہ وہ جلدی جہاز سے نیچے اترنا چاہتا تھا۔
مسافر نے یہ کہا کہ وہ زندگی کے ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور بیروزگاری کے باعث تناؤ کا شکار ہے۔ اس نے واضح کیا کہ پرواز میں زیادہ دیر لگ رہی تھی اور پائلٹ جہاز آہستہ چلا رہا تھا۔
فائر ڈپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا لیکن کچھ کم عمر نو افراد کو سانس کی تکلیف ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا