کویت اردو نیوز،14اگست: سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر نے عرب کلب چیمپئنز کپ کا فائنل جیت لیا۔
شاہ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے عرب کلب چیمپئنز کپ کے فائنل میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں النصر کلب نے سعودی ٹیم الہلال کو 1-2 سے شکست دے دی۔
فائنل میچ میں اپنی ٹیم کے لیے دونوں گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیے اور انہوں نے ہی اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 6 گولز کیے۔
النصر نے پہلی مرتبہ عرب کلب چیمپئنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
میچ میں ساتھی کھلاڑی سے ٹکر کے باعث کرسٹیانو رونالڈو کو باہر بھی جانا پڑا تاہم فی الحال ان کی انجری کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔
اس ٹورنامنٹ میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، عراق، مراکش، تیونس اور الجزائر کی ٹیمیں شامل تھیں۔
Related posts:
ہندوستانیوں کی بیرون ملک ملازمتیں دینے میں متحدہ عرب امارات پہلے نمبر پر آگیا
ترک صدر ایردوان نے قطری امیر شیخ تمیم کو بھی ترکی کی مقامی کار 'ٹوگ' تحفہ میں پیش کردی
شدید برفباری : سعودی عرب میں درجہ حرارت منفی ڈگری تک رہنے کی پیشگوئی
دبئی: روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ موبائل نمبر کو کیسے تبدیل کیا جائے ؟
معذوری کو شکست دے کراپنا ہر مشن پوراکرنےوالاباہمت سعودی نوجوان
سردیوں میں عمرہ زائرین کے لئے نئی ہدایات جاری
قطر: پبلک پراسیکیوشن نے عید الاضحی کے دفتری اوقات کار کا اعلان کر دیا
سعودی عرب: فٹ بال میچ کے دوران 2 نوجوان پہاڑی چٹان سے نیچے گر گئے