کویت اردو نیوز : سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں جمعہ تک شدید موسمی حالات برقرار رہنے کا امکان ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مملکت کے بعض علاقوں میں برف باری اور درجہ حرارت منجمد ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
قومی موسمیاتی مرکز نے جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ساتھ اس نے ہلکی بارش، گرد آلود ہواؤں اور سمندر میں اٹھنے والی لہروں سے بھی خبردار کیا ہے۔
عسیر کے علاقے میں جمعہ تک ہلکی بارش اور جازان اور الباحہ کے علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے جمعرات تک طائف، میسان، اضم اور الاردیت میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
تبوک، حفر الباطن، العلا، الخفجی، العیس،ینبع اور خیبر کے علاقوں میں جمعرات اور جمعہ اور شمالی سرحدی علاقے اور الجوف میں بدھ کی شام سے جمعہ تک ہلکی بارش متوقع ہے۔
الجوف،تبوک، مدینہ، مکہ مکرمہ، شمالی سرحدی اور حائل کے علاقوں میں 45 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں جمعہ تک حد نگاہ کم ہو جائے گی۔
اس کے علاوہ دارالحکومت ریاض، قاسم اور مشرقی ریجن کے علاقوں میں بھی 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی توقع ہے۔
قومی موسمیاتی مرکز نے رپورٹ میں مزید کہا کہ تبوک اور جازان کے ساحلی علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کو 2.5 میٹر سے زیادہ لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔
تبوک کے قریب سیاحتی مقام جبل اللوز کے ساتھ ساتھ الجوف اور شمالی سرحدی علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کو ہلکی برفباری متوقع ہے۔
تبوک، الجوف، شمالی سرحدی علاقے، حائل، العلا اور خیبر میں بدھ اور جمعہ کے درمیان درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیس کے درمیان اور صفر سے نیچے گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
موسمیاتی مرکز نے شہریوں اور رہائشی غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین معلومات کے لیے انتباہی ایپس پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ رکھیں اور حکومتی اداروں کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات، الرٹس اور ہدایات پر عمل کریں۔