کویت اردو نیوز،22اگست: قمر محسن شیخ، جو پاکستانی نژاد خاتون ہیں اور اپنی شادی کے بعد بھارت منتقل ہو گئی ہیں، وہ بھارتی وزیر اعظم مودی کو راکھی باندھنے کے لیے قومی دارالحکومت دہلی کا دورہ کریں گی۔
قمر محسن شیخ، جو اپنی شادی کے بعد پاکستان سے بھارت آئی تھیں، نے کہا کہ وہ 30 سال سے وزیر اعظم مودی کو راکھی باندھ رہی ہیں۔
قمر شیخ نے کہا کہ "میں انہیں رکھشا بندھن کی مبارکباد دیتی ہوں۔ میں ہر روز ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا کرتی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ میری تمام داعائیں پوری ہونگی۔
پہلے جب میں نے ان کے لیے گجرات کے وزیر اعلیٰ بننے کی دعا کی تو وہ پوری ہوگئی۔ میں نے انکو راکھی باندھی، میں ان کے لیے وزیر اعظم بننے کی دعا کی۔ تو وہ یہی کہتے کہ آپ کی تمام خواہشات خدا پوری کرے گا۔ وہ ملک کے لیے قابل ستائش کام کر رہے ہیں،‘‘
قمر شیخ ہر سال پی ایم مودی کے لیے ہاتھ سے بنی راکھی بناتی ہیں۔ جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے تب بھی وہ جا کر ان کی کلائی پر راکھی باندھتی تھیں۔
قمر نے کہا کہ وہ کوویڈ 19 کی مدت کے دوران پی ایم مودی کو راکھی باندھنے سے قاصر رھیں، تاہم، انہوں نے اسے ڈاک کے ذریعے بھیج دیا تھا۔
رکشا بندھن ہندو قمری کیلنڈر کے مہینے شروانا کے آخری دن منایا جاتا ہے، جو عام طور پر اگست میں آتا ہے۔ لفظ "رکشا بندھن،” سنسکرت، لفظی طور پر، "تحفظ، ذمہ داری، یا دیکھ بھال کا بندھن” جو بنیادی طور پر اس رسم پر لاگو ہوتا ہے۔