کویت اردو نیوز، 7جون: ہارورڈ بزنس اسکول میں بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اینڈ اسپورٹس (بی ای ایم ایس) کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں حصہ لینے کے لیے امریکا میں موجود پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کی سڑک پر نماز کی ادائیگی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
صارفین کی بڑی تعداد نے اس عمل کو سراہتے ہوئے لکھا کہ یہ رضوان کی شخصیت کا خوبصورت پہلو ہے۔
https://twitter.com/SharyOfficial/status/1665633948251172867?s=20
ایک اور ویڈیو میں کھلاڑی کو اذان دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ہارورڈ کا یہ پروگرام بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور اسپورٹس (BEMS) پر توجہ مرکوزکرتا ہے، بابراعظم اور محمد رضوان نے 31 مئی سے 3 جون تک بوسٹن، میساچوسٹس ٓکے نامور ہارورڈ بزنس اسکول کیمپس میں کلاسز میں شرکت کی


















