کویت اردو نیوز،15ستمبر: بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے خصوصی تحفہ مل گیا ہے۔
یہ تحفہ، جو سائبیریا کا نایاب ترین فالکن ہے، جو کہ فالکنز کے ایک نایاب نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ تحفہ صدر پوتن کی جانب سے کنگ حمد کی تعریف کے ساتھ ساتھ دونوں رہنماؤں کے درمیان ممتاز تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ نایاب فالکن روس میں بحرین کے سفیر احمد عبدالرحمن الساطی کو روس کے شہر ولادی ووستوک میں صدر پوتن کی سرپرستی میں منعقدہ ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کے دوران پیش کیا گیا۔
فورم کے سائیڈ لائنز پر نایاب سائبیرین فالکنز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ صدر پیوٹن نے درخواست کی کہ سفیر شاہ حمد کو مبارکباد پیش کریں اور فورم میں بحرین کی شرکت پر اپنے نیک خیالات کا اظہار کریں۔
صدر پوتن کی جانب سے بحرینی قیادت کو اظہار تشکر کے طور پر روسی صدر نے بحرین کو 5-8 جون 2024 کو منعقد ہونے والے "سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم” کے "گیسٹ آف آنر” کے طور پر نامزد کرنے کی بھی ہدایت کی، جسکی قیادت شاہ اور ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کرینگے۔