ریاض: (کویت نیوز اردو) طائف کے گورنر شہزادہ سعود بن نهار آل سعود کی زیر سرپرستی الحکیر پارک میں بدھ کے روز سے اناروں اور انگوروں کا میلہ شروع ہوگا۔
فروٹ فیسٹیول کے انعقاد کا بنیادی مقصد طائف گورنری میں زرعی مصنوعات کی مختلف اقسام کو اجاگر کرنا اور کسانوں کی مدد و حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
جنرل ماجد بن عبداللہ الخلیف کا کہنا ہے کہ یہ میلہ طائف میں وزارت کی نگرانی میں منعقد کیا جائے گا ۔
طائف میں وزارت دفتر کے ڈائریکٹر ہانی بن عبدالرحمٰن القادی نے زور دیا ہے کہ کاشت کاروں کی مدد اور پھلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے اور زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے ۔
الخلیف اور القادی کے مطابق طائف کے کسانوں نے زرعی شعبے کی ترقی میں گورنر طائف کی دلچسپی اور لگن کو خوب سراہا ہے ۔
Related posts:
متحدہ عرب امارات کا سیاحوں و فیملیز کے لیے 149 درہم کی ہیلتھ کیئر انشورنس کا اعلان
متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران کام کے اوقات کار کی تفصیلات جاری
خانہ کعبہ میں زمزم کے پانی کے لیے سینسر نل متعارف کرا دئیے گئے
مکہ مکرمہ میں برفباری کی ویڈیو جعلی نکلی،سعودیہ میں برف باری کی مکمل تفصیلات جانئے
زلزلہ زدگان کی مدد کا جذبہ، آذربائیجان کا شہری اپنے گھر کا آدھا سامان اٹھا کر ترکیہ روانہ ہو گیا
سعودی فیشن شو میں ماڈلز کو چھوڑ کر بذریعہ ڈرون کپڑوں کی نمائش کا انعقاد
متحدہ عرب امارات میں انتہائی پرکشش تنخواہ کیساتھ متعدد نوکریاں
دبئی پولیس کے لگژری fleet کو اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی مل گئی