پاکستان : (کویت نیوز اردو) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلیے اسلام آباد پولیس اٹک جیل پہنچ گئی۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔
اسلام آباد پولیس کا بکتر بند گاڑیوں سمیت تیرہ گاڑیوں کا قافلہ اٹک جیل پہنچ گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے ساتھ ڈاکٹر ، ایمبولیس اور دیگر عملہ بھی اٹک جیل پہنچا ہے ۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے ۔
Related posts:
گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کریں
دنیا کے کن کن ممالک میں کتنے پاکستانی مقیم ہیں تازہ ترین فہرست جاری
پاکستان میں شدید بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
سینیٹ کے وفد کا کویت کے سفارتخانے کا دورہ، امیر شیخ نواف کے انتقال پر تعزیت
قاتل کی معافی کےلیے پاکستانی مقتول کے لواحقین سے رابطے
بابر اور رضوان نے ہارورڈ بزنس سکول میں داخلہ لے لیا۔
پاکستان نے عقاب اور تِلور خلیجی ممالک اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا ڈالا
پاکستان کے آدھے سے زیادہ نوجوان بیرون ممالک جانا چاہتے ہیں، سروے کا حیرت انگیز انکشاف