کویت اردو نیوز، 2 اکتوبر 2023: پاکستانی کوہ پیما سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیوں کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
کچھ عرصہ قبل سرباز خان نے دنیا کی چھٹی بلند ترین چوٹی ‘چوایو’ کو سر کر کے تاریخ رقم کی تھی۔
چین میں چوایو کی اونچائی 8 ہزار 188 میٹر ہے، سرباز نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے چوایو کو سر کیا، پاکستانی کوہ پیما واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے بغیر آکسیجن کے 10 ‘ایٹ تھاوزنڈرز سر کی۔
سرباز نے گزشتہ رات کیمپ ون سے پیش قدمی شروع کی تھی، پاکستانی کوہ پیما کچھ دیر پہلے چوایو کی چوٹی پر پہنچ گئے تھے۔
سرباز خان کے پاس ‘مشن 14’ مکمل کرنے کے لیے اب صرف ایک چوٹی ہے، سرباز خان اس سیزن میں ہی شیشاپنگما کوسرکریں گے۔
Related posts:
کشتی والی مسجد اپنی منفرد شکل کی بنا پر دلکشی کا باعث
آئندہ سال پاکستانیوں کیلئے حج اخراجات نصف تک کم ہونے کے امکانات
پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی اندرون ملک پرواز بھارت میں داخل ہو گئی۔
پاکستانی فنکاروں نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا بھی سینڈ آرٹ بنا دیا
وائرل پاکستانی ارشد خان نے لندن میں اپنا 'کیفے چائےوالا' آؤٹ لیٹ کھول دیا
پاکستان آنے کے لیے بین الاقوامی مسافروں کے لئے شرائط طے کر لی گئیں
دنیا کے کن کن ممالک میں کتنے پاکستانی مقیم ہیں تازہ ترین فہرست جاری
رونالڈو بمقابلہ میسی، ٹکٹ کی قیمت 1 کروڑ ریال تک پہنچ گئی