کویت اردو نیوز، 18مئی: انٹرنیٹ سنسیشن ارشد خان، جن کی تصویر پورے انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی اور راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بن گئے۔
اب ارشد نے لندن کی گلیوں میں اپنی برانڈ چین "چائے والا” کھولنے کے لیے تیاری کرلی ہے۔
ایک مقامی چائے کے اسٹال پر لی گئی تصویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی، جب ہاتھ میں پکڑے ایک مگ میں وہ چائے ڈال رہے تھے تو اس کی نیلی آنکھیں چمک رہی تھیں۔
اس کی خوبصورتی نے اس کی زندگی میں 180 ڈگری کی تبدیلی کی کیونکہ اسے ماڈلنگ شوٹ اور برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدوں کی پیشکش کی گئی ۔
شروع میں انہوں نے کچھ آفرز قبول کیں لیکن بعد میں وہ تھک گئے اور میڈیا انڈسٹری کو پسند نہیں کیا۔
بعد میں ارشد خان نے وہی کام کرنے کا ارادہ کیا جس سے انہیں حقیقی شہرت ملی۔
ارشد نے اسلام آباد میں اپنا پہلا روف ٹاپ کیفے کھولا اور کھانے کی دیگر معیاری اشیاء کے ساتھ اپنی خصوصی چائے پیش کی۔
خان نے کہا کہ جلد ہی، ان کے اسلام آباد کیفے کو بھی شہرت ملی، اور وہ اس کی وجہ سے مشہور ہو گئے۔
’’میں اپنے اصل نام کی بجائے چائے والا کے نام سے مشہور ہوں۔
چائے والا اب میری پہچان ہے اور میں یہ ٹائٹل اپنے پاس رکھ کر بہت مطمئن ہوں اور اپنی کیفے چینز کے لیے بھی یہی نام رکھوں گا۔