کویت اردو نیوز 27 ستمبر: مسافروں کے لئے لازم ہے کہ پاکستان آنے کے لیے کوویڈ 19 کا منفی ٹیسٹ مہیا کریں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان حکومت نے 5 اکتوبر 2020ء سے تمام بین الاقوامی مسافروں کے لیے لازمی کر دیا ہے کہ ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کو ان کی روانگی سے 96 گھنٹے قبل منفی کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ فراہم کرنا ہو گا۔
قومی صحت کی خدمات، ضوابط اور رابطہ کے بارے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ کوویڈ 19 کے منفی ٹیسٹ کے علاوہ پاکستان آنے والے مسافروں کو "پاس ٹریک ایپ” ڈاؤن لوڈ کرنے کی بھی ضرورت ہوگی۔ ایپ مسافروں سے لازمی معلومات طلب کرے گی جو انہیں پاکستان پہنچنے سے 48 گھنٹے قبل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: 34 ممنوعہ ممالک سے کارکنان کی واپسی ممکن ہے
فی الحال تازہ فہرست جاری ہونے تک سعودی عرب سمیت 38 ممالک کے مسافروں کو کوویڈ 19 ٹیسٹ سے 8 اکتوبر تک مستثنیٰ دی گئی ہے۔