کویت اردو نیوز،21جولائی: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا ہے کہ بروقت حکمت عملی سے آئندہ سال حج اخراجات نصف تک ہو سکتے ہیں۔
سینیٹر طلحہ محمود نے اسلام آباد کلب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کی خدمت یہ ہے کہ مہنگائی کے دور میں سستا حج دیا جائے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انہیں ملے 2 ماہ کے اندر حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنیکی کوشش کی اور مزید پیسے بھی حاجیوں کو واپس کرنیکے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ فارما سیوٹییکل کمپنیوں کے تعاون سے مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔
سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ ’ہم بہترین خدمات پر سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے اس سال بھی مثالی انتظامات کیے۔‘
وفاقی وزیر نے بتایا کہ انہوں نے بغیر پروٹوکول کے عام حاجیوں کے ساتھ وقت گزارا اور شکایات کا فوری ازالہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے وی آئی پی کلچر کا مکمل خاتمہ کیا اور اس کو مزید بہتر کریں گے۔‘