کویت اردو نیوز ، 31 اکتوبر 2023 : پاکستان کے شہر لاہور میں سابق ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں کے خلاف شہری کو اغوا کرکے 26 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔
ایس ایچ او آصف اور اہلکاروں کی جانب سے جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی شکایت پر شہری اقبال کو اغوا کیا گیا اور شہری سے 26 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔
مقدمہ کے مدعی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہری اقبال تاحال اغوا ہے، 26 لاکھ روپے تاوان کے باوجود شہری ان کے پاس ہے۔
مدعی مقدمہ کے بیان پر پولیس نے انسپکٹر آصف علی، سب انسپکٹر علی سلمان، وقاص علی، کانسٹیبل رضوان، ساجد سلیم اور طارق نائی کو مقدمے میں نامزد کیا اور ان کومعطل کردیا۔
اطلاعات ہیں کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود نوجوان اقبال بازیاب نہیں ہوسکا اور نامزد پولیس اہلکاروں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مانگا منڈی پولیس ان کو گرفتار کرنے کی بجائے سیکیورٹی فراہم کرنے میں مصروف ہے۔