کویت اردو نیوز: لاہور (پاکستان)نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ جس کیمطابق شہری گھربیٹھے ہی https://dlims.punjab.gov.pk/register پراپنے لائسنس بنواسکیں گے۔
آن لائن ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا افتتاح کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ اب شہری گھر بیٹھے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت شہریوں کو گشتی چوکیوں، سروس سینٹرز اور تھانوں میں لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر لرنر لائسنس کی سہولت بھی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے ایپ کی تیاری اور لانچنگ کیلیے انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹرعثمان انوراورپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکےحکام کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیراعلیٰ آفس میں آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف ،انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔