کویت اردو نیوز : سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مملکت سے باہر عطیات بھیجنے اور وصول کرنے والا واحد ادارہ شاہ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین سروسز ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "متعلقہ اداروں سے پرمٹ کے بغیر عطیات جمع کرنا سعودی عرب کے قائم کردہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ جو کوئی بھی عطیہ جمع کرے گا یا بغیر اجازت کے عطیات دے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی”۔
وزارت داخلہ نے یہ وضاحتی بیان غزہ میں فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے چندہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کے حوالے سے جاری کیا ہے۔
سعودی قیادت کی ہدایات کے مطابق ’سہام‘ پورٹل کے ذریعے فلسطینیوں کے لیے عطیات کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ سہام پورٹل شاہ سلمان مرکز برائے ریلیف اور انسانی خدمات کے تحت ہے۔
Related posts:
سعودی حکام نے 14740 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا
دنیا کے سب سے بہترین بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی گئی
بحرین میں دوپہر کے وقت کام پر پابندی تقریباً کامل تعمیل کے ساتھ ختم ہوگئی
متحدہ عرب امارات نے نامعلوم ولدیت والے بچوں کو پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنا شروع کر دیئے
بھارتی شہری حج کرنے براستہ پاکستان پیدل سعودی عرب پہنچ گیا
یونیسکو کے عالمی نیٹ ورک آف ایجوکیشنل سٹیز میں تین سعودی شہر شامل
کریم "ھالا" ٹیکسی میں چار مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی
بیٹے کی محبت میں ملک چھوڑنے والا باپ ہالی ووڈ کی توجہ کا مرکز بن گیا