کویت اردو نیوز : گوجرانوالہ (پاکستان) میں شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلنے والی دوسری بیوی لاہور کے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کی جانب سے دوسری بیوی کو مبینہ طور پر جلانے کا واقعہ چند روز قبل گوجرانوالہ کے علاقے بہلول چک میں پیش آیا تھا۔
پولیس کے مطابق شمائلہ اور نصیر کی دو سال قبل دوستی ہوئی، دونوں پہلے سے شادی شدہ تھے۔ شمائلہ نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے کر 7 ماہ قبل نصیر سے شادی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد شمائلہ اور نصیر کی پہلی بیوی روبینہ میں جھگڑا شروع ہوگیا جس پر نصیر اور اس کی پہلی بیوی نے مبینہ طور پر دوسری بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
جس کے بعد متاثرہ کو تشویشناک حالت میں لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
Related posts:
مولانا طارق جمیل کےبیٹے کی موت: حادثہ ، قتل یا خودکشی؟
امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی 20 سال بعد بہن سے ملاقات
8 سالہ بچی پرجنسی تشدد اور قتل کرکے جلانے کامعاملہ ؛ مجرم کو3مرتبہ سزائے موت
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سرمایہ کاری کے بڑے معاہدے پر دستخط
پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل معاہدے پر بیان دے دیا
ایک اور عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما جاں علی رضا سدپارہ بحق ہو گئے
آئی وائرس پھیلنے پر پاکستان کے 56,000 سکول بند
حج کمپنی کی آڑ میں کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار