کویت اردو نیوز : گوجرانوالہ (پاکستان) میں شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر جلنے والی دوسری بیوی لاہور کے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کی جانب سے دوسری بیوی کو مبینہ طور پر جلانے کا واقعہ چند روز قبل گوجرانوالہ کے علاقے بہلول چک میں پیش آیا تھا۔
پولیس کے مطابق شمائلہ اور نصیر کی دو سال قبل دوستی ہوئی، دونوں پہلے سے شادی شدہ تھے۔ شمائلہ نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے کر 7 ماہ قبل نصیر سے شادی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد شمائلہ اور نصیر کی پہلی بیوی روبینہ میں جھگڑا شروع ہوگیا جس پر نصیر اور اس کی پہلی بیوی نے مبینہ طور پر دوسری بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
جس کے بعد متاثرہ کو تشویشناک حالت میں لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
Related posts:
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا فیصلہ
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والا پاکستانی 75 روپے کا نوٹ جعلی نکلا
پاکستان میں بھی خواتین مساجد میں نماز ادا کر سکیں گی
مولانا طارق جمیل کےبیٹے کی موت: حادثہ ، قتل یا خودکشی؟
پولیس کا بڑا کارنامہ، میاں بیوی کو جلتی گاڑی سے بچا لیا
یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں 9 ہزار افطاری پیکٹس کی تقسیم
پاکستانی صحافیوں کا وفد اسرائیل پہنچ گیا
دنیا کی سب سے لمبے کان والی بکری کا ریکارڈ بنانے والی"پاکستانی سمبا" دنیائے فانی سے کوچ کر گئی