کویت اردو نیوز: عالمی میڈیارپورٹس کیمطابق اسرائیلی وزیرامیچائی الیاہو نے اپنےحالیہ انٹرویومیں یہ کہاہےکہ غزہ پرایٹم بم گرانےپرغور کیا جاسکتا ہے اور غزہ سے فلسطینیوں کو نکال کر وہاں اسرائیلیوں کو آباد کیا جائے۔
فلسطینیوں کو صحرائے سینا یا آئرلینڈ بھیج دیا جائے، فلسطین کا پرچم اٹھانے والوں کو اس سرزمین پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حماس نے کہا کہ الیاہو کا بیان نیتن یاہو حکومت کی بے مثال دہشت گردی کی عکاسی کرتا ہے۔
ادھر ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر ثقافت کے اس بیان کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگی کابینہ سے ان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امیچائی الیاہو کا یہ بیان حقیقت سے مختلف ہے ، اسرائیل اوراسرائیلی دفاعی افواج بین الاقوامی قوانین کیمطابق کارروائی کر رہی ہیں۔