کویت اردو نیوز : آئی فون 15 سیریز کو متعارف ہوئےکچھ زیادہ عرصہ نہیں ہوا لیکن ایپل کے اگلے سال کیلیے نئی ڈیوائسز کے حوالے سے لیکس سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ کیمطابق آئی فون 16 سیریزکےتمام ماڈلزمیں خصوصی مصنوعی ذہانت (AI) کی خصوصیات شامل کی جائیں گی۔
رپورٹ میں AI کے فیچرز کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم یہ واضح تھاکہ یہ نئےفیچرزصارفین کو ایپل کےنئے فونز کی جانب راغب کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایپل چیٹ جی پی ٹی کی طرز پر اے آئی چیٹ بوٹ تیار کر رہا ہے۔
ایپل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ سری کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے اور اس میں AI ٹیکنالوجی بھی شامل کی جائے گی۔
آئی فون 16 سیریز کے چاروں ماڈلز ایپل کے A18 پروسیسر سے چلنے کا امکان ہے، جبکہ iOS 18 بھی اس کا حصہ ہوگا۔
رپورٹ کیمطابق فونز کی اس سیریزمیں ہارڈویئر میں بڑی تبدیلیاں کی جانےکا کوئی امکان نہیں ہے۔
تاہم، پرو ماڈلز میں دائیں جانب پاور بٹن کے قریب ایک اور نیا بٹن نمایاں ہونے کابھی امکان ہے، جبکہ 5x آپٹیکل زوم بھی کیمرے کے سیٹ اپ کا حصہ ہو سکتا ہے۔