کویت اردو نیوز : میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے اسٹیٹس جلد ہی دیگر سوشل میڈیا ایپس جیسے فیس بک اور انسٹاگرام پر شیئر کیے جا سکیں گے۔
ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین اب اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس پر اسٹیٹس پوسٹ کر سکیں گے۔
واٹس ایپ ایک اختیاری شیئرنگ میکانزم بھی متعارف کرانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ صارفین دوسرے پلیٹ فارمز پر اپنے سٹیٹس شیئر کر سکیں اور اس پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔
اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین ایک ہی اسٹیٹس کو 3 مختلف پلیٹ فارمز یعنی واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام پر بیک وقت شیئر کر سکیں گے۔
یہ فیچر اختیاری ہو گا جس کا مطلب ہے کہ اگر صارفین چاہیں تو ایسا کر سکیں گے، یعنی صارفین کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ اپنے واٹس ایپ سٹیٹس کو فیس بک یا انسٹاگرام پر شیئر کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
اس کے علاوہ صارفین کی جانب سے شیئر کیے گئے واٹس ایپ اسٹیٹس کو کون دیکھ سکے گا یہ کنٹرول پہلے کی طرح ہی صارفین کے پاس رہے گا۔
صارفین سٹیٹس کی پرائیویسی سیٹنگز میں جا کر اس کا تعین کر سکتے ہیں۔