کویت اردو نیوز : ایک شخص نے اپنی فوت شدہ ماں سے محبت کی انوکھی مثال قائم کر دی کہ وڈیو دیکھنے والے اپنے آنسو نہ روک پائے ۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک ویڈیو کلپ میں ایک شہری کو 25 سال قبل فوت ہوجانے والی والدہ کے بستر کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو کے دوران شہری نے بتایا کہ : "میں نے یہ بستر 25 سال سے زائد عرصے سے اپنی ماں کی خوشبو کی وجہ سے سنبھال کر رکھا ہوا ہے، اور مجھے اس بستر کے علاوہ کہیں بھی بہترین نیند نہیں آتی، اس پر سونے سے نہ ہی مجھے برے خواب آتے ہیں اور نہ ہی کچھ اور بے چینی ہوتی ہے ۔
اس کلپ نے سوشل میڈیا پر بات چیت کی کیفیت کو جنم دیا، اور ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ : "وہ میٹھی یادیں جو ہمیں والدین کا احساس دلاتی ہیں وہ یادیں مقدس ہیں۔”
ایک ٹویٹر صارف نےکہا ہے کہ : "ماں اور والد اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہیں، چاہے ہم کتنے ہی بوڑھے ہو جائیں والدین کو اور انہیں کھونے کے دکھ کو بھولنا ہمارے لیے ناممکن ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام مرنے والوں پر رحم کرے ۔