کویت اردو نیوز : دو سالہ امریکی لڑکی اپنی اعلیٰ ذہانت کا ثبوت دیتے ہوئے مینسا کی کم عمر ترین رکن بن گئی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، کرسٹ ووڈ، کینٹکی، USA سے تعلق رکھنے والی دو سالہ اسلا میکنیب نے ذہانت کے پیمانے پر اپنی عمر کے زمرے (فی میل) کے 99ویں پرسنٹائل میں زیادہ اسکور کیا اور اسے مینسا کی رکن کے طور پر شامل کیا گیا۔
مینسا دنیا کی سب سے بڑی ہائی آئی کیو سوسائٹی ہے، اور ممبرشپ کے لیے سوسائٹی کے معیاری ٹیسٹ میں 98ویں پرسنٹائل میں اسکور کرنا ضروری ہے۔
اسلا میکنیب کے والدین نے بتایا کہ ان کی بیٹی سات ماہ کی عمر میں کتاب میں موجود اشیاء کو دیکھ کر اصلی چیزیں اٹھاتی تھی۔ 18 ماہ کی عمر میں حروف پہچانے لگی تھی اور جلد ہی اس نے پڑھنا شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اسلا کو مینسا میں اس امید کے ساتھ بھرتی کیا کہ ادارے میں ان کی صلاحیتوں کو نوازا جا سکے۔