کویت اردو نیوز1 جون:سویڈن کی ایک عمر رساں خاتون نے ہوائی جہاز سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر سب کو حیران کر دیا اور گنیز بک میں عالمی ریکارڈ بھی قائم کر لیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سویڈن کی روت لارسن نامی 103 سالہ معمر خاتون نے پیراشوٹ کے ذریعے ہوائی جہاز سے بحفاظت زمین پر اترنے کا مظاہرہ کیا۔
ہوائی جہاز سے چھلانگ لگانے کا یہ عمل اسٹاک ہوم سے 240 کلومیٹر دور موٹالا کے مقام پر کیا گیا۔عمر خاتون نے اس کرتب کا مظاہرہ کرنے کیلئے پیرا گلائڈنگ کے ماہر جیکم جوہانسن کی رہنمائی لی۔
ایک عمر رساں خاتون کی حیثیت سے بحفاظت زمین پر اترنے کا یہ جرأت مندانہ فعل ہے جس کی وجہ سے انہیں بہت سراہا جا رہا ہے۔کرتب کے دوران گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا ایک اہلکار بھی موقع پر موجود تھا جسں نے ریکارڈ کی تصدیق کی اور خاتون کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا۔