کویت اردو نیوز : متحدہ عرب امارات میں شہری دفاع کی ٹیموں نے بدھ کے روز دبئی کے جبل علی کے علاقے میں گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔
ایمریٹس الیوم کے مطابق شہری دفاع کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ "فیکٹری میں آتش گیر مواد موجود تھا، تاہم آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا”۔
دبئی کے سول ڈیفنس آپریشنز کنٹرول روم کو بدھ کی دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر اطلاع ملی کہ ایک گودام میں آتش گیر مواد سے دھواں اٹھ رہا ہے۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے کا عمل سات منٹ میں مکمل کر لیا گیا، آگ بجھانے کا دائرہ محدود تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنےکےواقعےکی تحقیقات تاحال کی جارہی ہیں۔
اس سے قبل دبئی ورلڈ سینٹرل ایئرپورٹ کے قریب کار پارک میں آگ بھڑک اٹھی تھی ۔دبئی ساؤتھ میں آگ لگنے اور دو گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کے بعد کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
دبئی سول ڈیفنس کو صبح 10 بج کر 49 منٹ پر واقعے سے آگاہ کیا گیا، فائر فائٹرز چار منٹ بعد جائے وقوعہ پر پہنچے۔
عملے نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ یہ مزید نہ پھیلے۔دبئی سول ڈیفنس نے کہا کہ آگ صبح 11.03 بجے تک بجھا دی گئی اور کوئی جانی نقصان یا کوئی خاص نقصان نہیں ہوا۔آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی ۔