کویت اردو نیوز 15جون:سعودیہ عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن (GACA) کے مطابق، 45 سال سے کم عمر کی خواتین کے لیے ‘محرم قانون’ (ایک مرد سرپرست کے ہمراہ) نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ حج ہدایات کے مطابق 45 سال سے کم عمر کی خواتین کو حج کے لیے محرم کے بغیر مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
حج کی ہدایات کو نافذ کرنے کے لیے، GACA نے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "(45 سال سے کم عمر کی) خواتین حج پروازوں میں سوار نہیں ہوں گی جب تک کہ ان کے حج ویزا پر درج ان کے مرد سرپرست ساتھ نہ ہوں۔ خلاف ورزی کی صورت میں خواتین کو اسی فلائٹ میں ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عازمین حج کو مملکت لانے والی تمام ایئرلائنز کو بھی سختی سے متنبہ کیا ہے کہ وہ قواعد کی پابندی کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔
GACA کی طرف سے جاری سرکلر کی عدم تعمیل، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، اور خلاف ورزی کرنے والے پر قانونی طریقہ کار لاگو کیا جائے گا اور اسے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
جبکہ اس قبل پچھلے سال جب مملکت نے بہت سی اصلاحات کی طرف قدم بڑھایا تو سعودی حکام نے 45 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو گروپس میں محرم کے بغیر حج کرنے کی اجازت دی تھی۔