کویت اردو نیوز،18ستمبر: پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔
ڈرامہ ‘عشق تماشہ‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے گولڈن ویزا ملنے کی خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی۔
پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ شرٹ اور سفید ٹراؤزر میں ملبوس اداکارہ متحدہ عرب امارات کے حکام کے ہمراہ کھڑی ان سے گولڈن ویزا لے رہی ہیں۔
انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا حاصل کر کے بے حد فخر محسوس ہورہا ہے جس کو میں ہمیشہ اپنا دوسرا گھر کہتی آئی ہوں۔