کویت اردو نیوز : ٹیلی گرام نے چینلز کے لیے نئے فیچر متعارف کرائے گئے ہیں۔
میسجنگ ایپ نے واٹس ایپ سے مقابلہ کرنے کے لیے یہ نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں، جس نے ستمبر میں دنیا بھر کے صارفین کے لیے چینلز فیچر متعارف کرایا تھا۔
اب جب کوئی صارف کسی نئے ٹیلی گرام چینل کو جوائن کرتا ہے تو ایپ اسے اسی طرح کے چینلز تجویز کرے گی، تاکہ وہ بہتر انتخاب کر سکے۔
اسٹوریز کی خصوصیت کو اگست میں ٹیلیگرام نے ایپ کا حصہ بنایا تھا اور اب اسے بڑھا دیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق صارفین اور چینلز کے لیے یہ ممکن ہو گا کہ وہ اپنے پیجز پر اسٹوریز کو دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے ، اسٹوریز میں ٹیکسٹ، تصاویر یا ویڈیو کمنٹری شامل کریں۔
ٹیلی گرام چینلزکیلیے کاسٹیوم ایموجیزفیچربھی متعارف کروایا گیاہے۔
چینلز کے علاوہ آڈیو پیغامات کے لیے ٹیلی گرام کے وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر کو بھی ایپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ فیچر پہلے ٹیلی گرام پریمیم صارفین کے لیے دستیاب تھا، لیکن اب یہ ایپ کے مفت صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔
لیکن یہ لوگ اس فیچر کو ایک ہفتے میں صرف 2 آڈیو پیغامات کے لیے استعمال کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ ٹیلی گرام میں چینلز کا فیچر کافی عرصے سے موجود ہے تاہم واٹس ایپ میں بھی ایسا ہی فیچر متعارف کرانے کے بعد اسے مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔
حال ہی میں میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ واٹس ایپ چینلز استعمال کرنے والوں کی تعداد 50 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
واٹس ایپ کو ہر ماہ 2 ارب سے زائد لوگ استعمال کرتے ہیں جبکہ ٹیلی گرام کے ماہانہ 80 کروڑ سے زائد صارفین ہیں۔