کویت اردو نیوز : ہندوستان کی حکومت ناگالینڈ میں ہائیر ایجوکیشن اور قبائلی امور کی وزیر، تیمجن امنا الونگ، اپنی منفرد پوسٹس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں۔
وزیر مملکت تیمجن آمنا الونگ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو نہ صرف زندگی گزارنے کے لیے قیمتی مشورے دیتے ہیں بلکہ وہ وہاں پر دلچسپ ویڈیوز بھی پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔
اس حوالے سے تمجان امنا الونگ کی کھانا پکانے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر وائرل ہوگئی ہے۔
جمعہ کو اعلیٰ تعلیم کے وزیر نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہیں پراٹھے بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے ہندی میں ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ‘سچ بتاؤ، تمہارا دل کیا کر رہا ہے؟ لیکن میں اب آپ کو عملی طور پر کھانا نہیں کھلا سکتا۔’
ویڈیو میں، تیمجن امنا کو پراٹھا بناتے ہوئے، اس پر انڈا ڈالتے اور پھر کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل تمجن امنا کی ایک اور تصویر بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنے والدین سے ملاقات کے بعد بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے لیے تحفہ بھیجا تھا۔
واضح رہے کہ تیمجن امنا الونگ کا تعلق بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے ہے اور وہ بی جے پی سے ناگالینڈ کی ریاستی صدر ہیں۔