کویت اردو نیوز : سعودی محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ "اگر ان کا کوئی کام ابشر کے ذریعے آن لائن نہیں ہو سکتا تو ایسی صورت میں وہ دفاتر جانے سے پہلے (تواصل) سروس استعمال کریں”۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘امیدوار ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے مواصلاتی سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں’۔
اس کے لیے ابشر اکاؤنٹ پر جائیں اور (سروس) کا آپشن منتخب کر لیں۔ خاص طور پر محکمہ پاسپورٹ کی نشاندہی کی جائے اور پھر کمیونیکیشن سروس کا انتخاب کیا جائے۔
متعلقہ فیلڈ اور ضرورت کی وضاحت کرتے ہوئے اپنی درخواست جمع کروائیں اور مطلوبہ دستاویزات منسلک کریں۔
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ‘ایسا کرنے کی صورت میں امیدوار کو محکمہ پاسپورٹ کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی’۔
اس سے قبل ایک شخص نے جوازات سےاقامہ میں نام کی درستگی کے بارے میں دریافت کیا کہ میں نئے ویزے پر آیا ہوں۔ نام غلط درج کیا گیا ہے۔ کیا ابشر کے ذریعے تصحیح ممکن ہے؟
سوال کا جواب دیتے ہوئےجوازات نے کہا کہ ‘اقامہ میں نام درست کرنے کیلیے یہ لازمی ہے کہ غیر ملکی کارکن کا کفیل یا اسکا مقرر کردہ نمائندہ جوازات کےدفتر سے رجوع کرے’۔
واضح رہے کہ پرمٹ قانون کیمطابق ورک پرمٹ پر ملک میں مقیم غیر
ملکی اپنےرہائشی یا ورک پرمٹ کےاجراء یا تجدید کےحوالے سے براہ راست پرمٹ آفس سےرجوع نہیں کر سکتے۔