کویت اردو نیوز، 19اپریل: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی نیوز کانفرنس میں کہا کہ سعودیہ عرب کی جانب سے بھیجے گئے دعوت نامے کے جواب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی بادشاہ کو دورے کا دعوت نامہ بھیجا ہے۔
ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ دونوں ممالک کے تکنیکی وفود اپنے سفارتی مشن کو باضابطہ طور پر دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں جب کہ ایران نے کہا ہے کہ یہ سفارتی مشن 9 مئی تک اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ سعودی بادشاہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایرانی صدر کو ریاض آنے کی دعوت دی تھی جس پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے حالیہ معاہدے کو آگے بڑھانے کے پیش نظر سعودی فرمانروا کی طرف سے دورے کی دعوت کا خیرمقدم کیا تھا.
برسوں کے خراب تعلقات کے بعد جس کے دوران پورے مشرق وسطیٰ میں پراکسی تنازعات میں شدت دیکھی گئی، جہاں ایران اور سعودیہ عرب نے یمن سے شام تک مخالف فریقوں کی حمایت کی، شیعہ انقلابی ایران اور سنی زیر قیادت سلطنت سعودیہ عرب نے 7 سالہ سفارتی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا۔
حالیہ دنوں میں مشرق وسطیٰ میں اہم سیاسی پیش دیکھنے میں آرہی ہیں۔