کویت اردو نیوز: شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے حکم کے بعد، شاہی عدالت نے کویت کی ریاست کے امیر محترم شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح مرحوم پر سوگ منایا ہے۔
ذیل میں رائل کورٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان ہے:
"اےاطمینان والی روح، اپنےخدا کی جانب لوٹ جا، خوش اورراضی ہوکراورمیرے [صالح] بندوں میں داخل ہوجااورمیری جنت میں داخل ہوجا۔”
"حضرت شاہ حمدبن عیسیٰ الخلیفہ نے برادر ملک کویت کے امیر محترم شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے سوگ کا اعلان ہے ، جو زندگی بھر اپنے ملک کویت کےلوگوں اور اپنے عرب اور دین اسلام کی عظیم خدمت سرانجام دینے اور کامیابیوں سے بھرپور زندگی گزارنےکے بعد انتقال کر گئے ہیں ۔
"وہ دانش مند راہنماتھے ، انہوں نے اپنی تمام زندگی اپنےلوگوں اور اپنی قوم کی خدمت کیساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کیلیے وقف کر ڈالی تھی ۔ ہم اپنےبھائیوں، معززالصباح فیملی اور کویت کے پیارے لوگوں کیساتھ دلی تعزیت کااظہار کرتے ہیں۔
"مملکت بحرین، جو اس دردناک مصیبت سے بہت غم زدہ ہے، معزز الصباح خاندان ، حکومت اور کویت کی عوام کیساتھ دلی تعزیت کااظہار کرتاہے، اللہ تعالی سےدعا ہےکہ وہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے ۔ اسے اپنی کشادہ جنت میں جگہ دے ، اور علی الصباح فیملی اور برادر کویتی عوام کو صبر اور تسلی دے ۔
’’بیشک ہم اللہ کےہیں اور اسی کی جانب لوٹ کر جانیوالے ہیں۔‘‘
شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے حکم پر درج ذیل فیصلہ جاری کیا گیا: کویت کے امیر محترم شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح مرحوم کے سوگ میں سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور مملکت بحرین میں تین دن تک پرچم سرنگوں رہے گا۔