کویت اردو نیوز 23 جولائی: نیدرلینڈ میں کویت کے سفارت خانے نے 500 خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔
تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈ میں کویت کے سفارتخانے نے جنرل سیکرٹریٹ اوقاف کے تعاون سے ایمسٹرڈم اور دی ہیگ کے شہروں میں لگ بھگ 500 خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔ نیدرلینڈ میں کویت کے سفیر عبد الرحمن العطیبی نے گزشتہ روز کویت نیوز ایجنسی (KUNA) کو ٹیلیفونک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس انسانی ہمدردی کے عمل کو نیدرلینڈ میں مسلم کمیونیٹی اور ضرورت مند خاندانوں نے سراہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
کویت کا مقصد ضرورت مندوں کا احساس اور اپنے سفارتخانوں اور رفاہی اداروں کے ذریعہ مدد فراہم کرنا ہے۔ ایمسٹرڈیم میں دار الہدا برائے تعلیم کے ڈائریکٹر عبد اللہ الامرانی نے امیر کویت ، حکومت اور عوام کی خوشحالی ، سلامتی اور حفاظت کی خواہش کرتے ہوئے ضرورت مند خاندانوں کو فراہم کی جانے والی مسلسل امداد کی تعریف کی۔