کویت اردو نیوز : کیا آپ کو معلوم ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں میں سر فہرست کس ملک کے باشندے ہیں؟
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے، ایک حالیہ مردم شماری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا پے کہ مملکت سعودی عرب کی کل آبادی 32.2 ملین ہے جب کہ ان میں غیر ملکیوں کی تعداد تقریباً 13.4 ملین یعنی کل ابادی کا 41.5 فی صد ہے۔
مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق تین ممالک کے ایشیائی شہری سعودی عرب میں مقیم کل غیر ملکیوں میں سے 42 فی صد ہیں۔
سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی الاخباریہ کے مطابق بنگلہ دیشی شہریوں کی تعداد 2.1 ملین ہے ، یعنی بنگلہ دیش نے سعودی عرب میں مجموعی طور پر 15.08 فی صد تارکین وطن کے ساتھ برتری حاصل کی ہے ، اس کے بعد ہندوستانیوں کی تعداد 1.88 ملین ہے جب کہ پاکستانی 1.81 ملین کے ساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔
یمنی 1.8 ملین کے ساتھ سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن میں چوتھے نمبر پر ہیں، اس کے بعد مصری 1.4 ملین کے ساتھ پانچویں نمبر پر اوروڈانی 819,000 کے ساتھ چھٹے نمبر پر ، فلپائنی 725,000 اور شامی 449,000 کے ساتھ فہرست میں شامل ہیں۔