کویت اردو نیوز : جب بھی شادی کا دعوت نامہ آتا ہے تو ہر کوئی تقریب میں کچھ الگ اور منفرد نظر آنا چاہتا ہے اور یہ اس وقت اور بھی زیادہ مشکل ہو جاتا ہے جب دلہن خود ایک انوکھی شرط لگاتی ہے۔
سعودی عرب میں آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن نے شادی میں شرکت کے لیے آنے والی خواتین مہمانوں سے انوکھی شرط رکھ دی ہے ۔
دلہن نے خواتین مہمانوں سے ایک پیغام میں درخواست کی کہ ‘میں نہیں چاہتی کہ میری شادی کے موقع پر کوئی سفید جوڑا پہن کر آئے ۔
دلہن کے مطابق سفید جوڑا صرف میرا ہو گا۔ میں نہیں چاہتی کہ شادی کے موقع پر کوئی اور عورت سفید عروسی طرز کے لباس میں نظر آئے۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد کئی صارفین نے اس پر تنقیدی تبصرے بھی کیے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’لگتا ہے کہ دلہن کو خود پر اعتماد ہی نہیں ہے، اگر اس کو یقین ہوتا تو وہ کبھی اس طرح کی درخواست نہ کرتی‘۔
ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ، ‘دلہن کی فرمائش اپنی جگہ بالکل درست ہے، شادی کے موقع پر شادی میں شرکت کرنے والی تمام خواتین سے منفرد نظر آنا اس کا حق ہے۔’