کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں محض 4 دن میں 2 ہزار لیبر کیسز سامنے آ گئے ہیں ۔
رواں سال 2024 ء کے پہلے چار دنوں کے دوران سعودی عرب کی لیبر کورٹس میں کارکنوں کی جانب سے کفیلوں کے خلاف 2302 مقدمات دائر کیے گئے۔
اخبار 24 کے مطابق دائر مقدمات میں سے 3292 مقدمات کی سماعت ہو گئی ہے جب کہ 1333 مقدمات کے فیصلے سنائے گئے ہیں ۔
سعودی وزارت انصاف کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے سال کے پہلے چار دنوں کے دوران ریاض کے علاقے میں ملازمین کی جانب سے سب سے زیادہ 741 مقدمات درج کیے گئے۔
مکہ مکرمہ میں 559 اور شرقیہ ریجن میں 307 مقدمات درج ہوئے ہیں ۔
سب سے کم مقدمات شمالی سرحد اور باحہ ریجن میں درج کیے گئے جن میں شمالی سرحدی علاقے میں 16 اور باحہ میں 8 مقدمات درج ہوئے۔
مدینہ منورہ ریجن میں 164، عسیر میں 147 جب کہ قصیم میں 122 اور حائل میں 72، جازان میں 62، اور تبوک میں 38، الجوف میں 34 اور نجران میں 32 مقدمات عدالتوں میں پیش کیے گئے ہیں ۔