کویت اردو نیوز : ابوظہبی پولیس جنرل کمانڈ نے امارات میں سیاحتی مقامات پر نئے ٹورسٹ پولیس گشت (کلب کار سروس) کا آغاز کیا ہے، جو ابوظہبی پولیس کے لوگو اور ٹورسٹ پولیس کے لوگو سے مزین ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAM کے مطابق کریمنل سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد شائل الراشدی نے کہا کہ ابوظہبی میں سیاحتی پولیس کو پائیدار امن کے لیے ایک مثالی نمونہ فراہم کرنے کے لیے منظم کیا گیا ہے۔
الراشدی نے یہ بھی کہا کہ ‘ہماری قیادت چاہتی ہے کہ سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ امن اور تحفظ کا احساس کر سکیں۔’
اس کا مقصد ابوظہبی اور سیاحتی تنظیموں کے زائرین کی مکمل حفاظت کرنا ہے۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کی جانب سے ابوظہبی میں مفت پبلک انٹرنیٹ کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی ۔
ابوظہبی میڈیا آفس کے مطابق ‘Hla Wi-Fi’ کے نام سے مشہور مفت سروس پارکوں اور بسوں سمیت تمام عوامی مقامات پر دستیاب ہوگی۔
اس اقدام کا مقصد ابوظہبی کے سمارٹ سٹی کی ترقی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو فروغ دینا ہے۔