کویت اردو نیوز : ( پاکستان) لاہور میں گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کا آغاز ہو گیا۔
پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن سروسز میں ایک اور اضافہ کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کا آغاز کر دیا ہے۔
کوئی لائن، کوئی انتظار نہیں۔ شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید گھر بیٹھے کروا سکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس پنجاب اور پی ٹی اے کے اشتراک سے ڈرائیونگ لائسنس کا نظام جدید بنایا گیا ہے۔ شہری پہلے لرنر لائسنس اور لرنر لائسنس کی تجدید آن لائن حاصل کر رہے تھے۔
آج سے شہری اپنے باقاعدہ لائسنس اور بین الاقوامی لائسنس کی آن لائن خود تجدید کر رہے ہیں۔ آج شروع کی گئی خدمات میں اب تک 842 شہریوں نے باقاعدہ آن لائن لائسنس کی تجدید کے لیے درخواستیں دی ہیں۔
10 شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ 17566 نئے لرنر جبکہ 3295 شہریوں نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے درخواستیں دیں۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہری اب گھر بیٹھے اپنے باقاعدہ اور بین الاقوامی لائسنس کی تجدید کر رہے ہیں، آن لائن لائسنس سروسز سے سروس سینٹرز اور دیگر ٹریفک دفاتر میں رش کم ہو گا۔