کویت اردو نیوز : ( پاکستان) کراچی ائیرپورٹ عملےنےایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی ہے۔
کراچی ایئرپورٹ کے عملے نے مسافر کو 15 لاکھ روپے کے سامان سے بھرا ہوا بیگ واپس کردیا۔
سول ایوی ایشن کے عملے نے بین الاقوامی پرواز کے مسافر کو لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان واپس کر دیا۔
سی اے اے کے ترجمان کے مطابق 8 فروری کو دبئی کے راستے امریکا سے پاکستان آنے والے مسافر نے اسی دن گمشدہ بیگ کی رپورٹ جمع کرائی۔ بیگ کے اندر آئی فون 15 پرو میکس اور دیگر قیمتی اشیاء وہاں موجود تھیں۔
ترجمان کے مطابق ڈی ایف او کو بیگ موصول ہوا جو لوسٹ اینڈ فاؤنڈ میں جمع کروا دیا گیا تھا، بعد میں سی او او/ایئرپورٹ منیجر نے بیگ مالک کے حوالے کر دیا اور تقریباً 15 لاکھ روپے مالیت کا مکمل سامان اس کے مالک کےحوالے کردیا۔