کراچی (پاکستان) میں افتتاح کے چند گھنٹے بعد ہی چوروں نے بوتیک کا صفایا کر دیا ۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، بوتیک کے افتتاح کےمحض آٹھ گھنٹے بعد ہی چوروں نے بوتیک کا صفایا کر دیا ۔
چوری کا یہ واقعہ تھانہ گزری کی حدود ڈی ایچ اے فیز 6، خیابان اتحاد کمرشل لین 2 میں پیش آیا۔
اس بوتیک میں ملکی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈیزائنرز کے کپڑے، جیولری اور دیگر اشیاء موجود تھیں۔
کار میں سوار چور دکان کے تالے توڑ کر ایک کروڑ سے زائد مالیت کے قیمتی کپڑے اور دیگر سامان لے اڑے۔
بوتیک میں قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے ڈیزائنرز کے منفرد لباس، جیولری اور دیگر اشیاء موجود تھیں۔
بوتیک کی افتتاحی تقریب جمعرات یکم فروری کو رات 10 بجے منعقد ہوئی تھی ۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ گزری میں درج کرلیا گیا ہے جب کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے ۔