کویت اردو نیوز 12 مئی: پاکستان میں شوال المکرم کا چاند نظر آ گیا، عیدالفطر کل 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق شوال المکرم کاچاند دیکھنے کیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مولانا عبدالخیبر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جو پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہا۔
رویت ہلال کمیٹی کے ارکان چاند دیکھنے کے لیے وزارت مذہبی امور کی عمارت کی چھت پر موجود رہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےتمام مسالک سےتعلق رکھنے والے ارکان، وزارت سائنس وٹیکنالوجی، محکمہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کےنمائندگان شریک ہوئے۔
زونل کمیٹیوں کےاجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹر اور صوبوں میں ہوئے اور شوال المکرم کے چاند کو دیکھنےکیلئے پورے ملک سے شہادتوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔