کویت اردو نیوز ، 3 اکتوبر 2023 : کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے زلزلے کے خدشے کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ نے ضلع میں 2 روز کے لیے کان کنی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کان کنوں کو 2 دن تک کانوں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، 2 دن کے دوران کسی بھی نقصان کی ذمہ داری ٹھیکیدار یا کان کے مالک پر ہوگی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ زلزلہ کب اور کہاں آئے گا اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔
جیومیٹری سروے کی پیش گوئی پر اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 2 بڑی زیر زمین پلیٹس کی حدود پاکستان کے درمیان سے گزرتی ہیں۔
یہ حدود سونمیانی سے پاکستان کے شمالی علاقوں تک پھیلی ہوئی ہیں، ان حدود میں کہیں بھی زلزلے آسکتے ہیں۔