کویت اردو نیوز : عازمین حج کی رہائش کے لیے دو ہزار عمارتوں کو پرمٹ جاری کیے گئے ہیں ۔
مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ زیتونی نے کہا ہے کہ عازمین حج کی رہائش کے لیے 2330 عمارتوں کو اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ‘ان عمارتوں میں 360 کمرے ہیں ، جن میں 15 لاکھ عازمین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ عازمین حج کو رہائش فراہم کرنے والی کمیٹی سیکیورٹی کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے عازمین کو آرام دہ رہائش فراہم کرنے کی خواہش مند ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ایک ہزار عمارت مالکان اور سرمایہ کاروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں جن کا کمیٹی کے عہدیداران معائنہ کر رہے ہیں۔
"معائنہ مکمل ہو جانے کے بعد ، جو بھی عمارتیں معیار پر پوری اتریں گی ان کو اجازت نامے جاری کئے جائیں گے ۔