کویت اردو نیوز : ٹریک پولیس کی جانب سے یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ ٹریک تبدیل کرنے یا سڑک پر موڑنے سے پہلے ‘انڈیکیٹر’ دینا ضروری ہے۔ خلاف ورزی پر 300 ریال تک جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ قوانین کا مقصد لوگوں کو ٹریفک حادثات سے بچانا اور انہیں قوانین کی پابندی کرنا ہے۔
ٹریفک آرگنائزیشن کی جانب سے مقرر کردہ قوانین عوام کی حفاظت کے لیے ہیں اور ان پر عمل کرنا ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔
ہائی وے پر اچانک لین کی تبدیلی خطرناک حادثات کا باعث بنتی ہے، اسی لیے ادارے کی جانب سے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ جو لوگ بغیر انڈیکیٹر کے لین تبدیل کرتے ہیں ان پر 150 سے 300 ریال تک جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
ٹریک بدلنے کے ساتھ ساتھ دائیں یا بائیں مڑنے کا سگنل دینا بھی ضروری ہے تاکہ پیچھے یا سامنے سے آنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو پتہ چل سکے۔
واضح رہے کہ بعض ڈرائیور اپنی گاڑی کا ٹریک اچانک تبدیل کر دیتے ہیں جس سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔ ایسا کرنے کی صورت میں ٹریفک پولیس کے ضابطوں کے مطابق انڈیکیٹر نہ دینے والے ڈرائیور کو مجرم سمجھا جاتا ہے۔