کویت اردو نیوز 22 مارچ: بحرین کی ہائی کرمنل کورٹ نے ایک پاکستانی شہری کو منشیات سمگل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق بحرین کی ہائی کرمنل کورٹ نے ایک پاکستانی شہری کو منشیات سمگل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی جو کہ اس نے اپنی آنتوں میں چھپا رکھی تھی۔ پاکستانی شہری کو اس کی آنتوں میں ہیروئن کے 44 کیپسول لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ مجاز حکام نے 23 سالہ اس پاکستانی نوجوان کو خفیہ اطلاع پر بحرین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حراست میں لیا۔ بحرین کے انسداد منشیات کے حکام کو سمگلنگ کرنے والے کے منصوبوں سے پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا لیکن ابتدائی طور پر جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے سامان سے کچھ بھی برآمد نہ ہوا تاہم بعد میں پتہ چلا کہ منشیات اس کی آنتوں میں ہیں جو کہ
مبینہ طور پرکیپسول نگل کر اسمگل کرنے کے لیے رقم وصول کی گئی تھی۔ اس نے استغاثہ کو بتایا کہ اس نے کیلے کا رس پیا تھا تاکہ اسے نگلنے میں مدد مل سکے۔کیپسول "1 نے ایک ٹیپ استعمال کیا جو کیپسول کے ساتھ منسلک تھا۔ میں نے شروع میں 23 کیپسول نگلے پھر میں نے 14 کیپسول اور پھر اسی طرح مزید کیپسول نگلے۔ عدالتی فائلوں کے مطابق کیپسول کا کل وزن 338 گرام ہے۔ ملزم کو سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔