کویت اردو نیوز : الاحساء بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ‘فلائی این’ نمائش شروع ہوگئی ہے جس میں ہوا بازی کے شوقین افراد کو طیاروں کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کی جائیں گی۔
نمائش میں خاندان کے تمام افراد کی تفریح کے لیے خصوصی پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ نمائش میں خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا گیا ہے جسکے تحت سیاحت کےشعبے کو فروغ دیاجائےگا۔
فلائی این نمائش کا اہتمام نجی طیاروں کے بارے میں معلومات اور ہوائی جہاز کے مالکان کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ یہ نمائش دمام ایئرپورٹ کمپنی اور سعودی ایوی ایشن کلب کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے 14ویں یانبو فلاور اینڈ گارڈن فیسٹیول کا افتتاح کیا تھا ۔
اس موقع پر رائل کمیشن الججیل اور ینبع کے چیئرمین انجینئر خالد بن محمد السلام اور ینبع رائل کمیشن کے سی ای او انجینئر عبدالہادی بن عبدالرحمن الگندانی بھی موجود تھے۔
گورنر مدینہ منورہ کی آمد کے بعد میلے کے آغاز پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ بعد ازاں گورنر نے وہاں قائم نرسریوں کو دیکھا اور ان کی تعریف کی۔